کوئٹہ(سٹی ڈیسک) افغان قومی موومنٹ کے رہنما کلیم اللہ خان نے بیان میں کہا ہے کہ چمن کو علیحدہ ضلع کا درجہ دیا جائے قلعہ عبداللہ کو1993میں پشین سے علیحدہ کر کے برائے نام ضلع کا درجہ دیا گیا اور ہیڈ کوارٹر کو سازش کے تحت چمن منتقل کردیا گیا آبادی کے تناسب سے چمن اور قلعہ عبداللہ علیحدہ علیحدہ ضلع بن سکتے ہیں۔ کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور محدود وسائل کے باعث لاکھوں نفوس کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ قلعہ عبداللہ اور چمن کو فوری طور پر علیحدہ علیحدہ ڈسٹرکٹ کا درجہ دیا جائے اور پشتون بیلٹ میں جہاں جہاں نئے اضلاع کی ضرورت ہے وہاں نئے اضلاع کا قیام عمل میں لایا جائے۔