نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔
میکسما اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات میں عوام کی اقتصادی بحالی اور سماجی و معاشی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے یورپ میں اسلاموفوبیا اور مذہبی منافرت کے حالیہ واقعات پر پاکستان کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
دفتر خا رجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت ایک پرامن ملک کے طور پر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے بعد نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما کی پاکستان آمد پاکستان کے مثبت تشخص کا اظہار ہے۔
اس موقع پر فریقین نے قابل تجدید توانائی، زراعت اور ہارٹی کلچر کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔