امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کی بیماریاں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔ حکومت تشویشناک حالت کی بنا پر وینٹی لیٹر پر جا سکتی ہے۔ کشمیر سے بے وفائی کرنے والوں کا قوم محاسبہ کرے گی۔
منصورہ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزراء اور حکومتی ڈاکٹرز قوم کے ساتھ مسلسل مذاق کر رہے ہیں۔ حکمران احتساب کے لیے تیار رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 دسمبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر مارچ کیا جائے گا۔ ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔ قوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔