اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیرپالیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ خدا کا شکر کرتا ہوں کہ سردار رضا سے ہماری جان چھوٹ جائے گی جبکہ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے ایک احتجاج پر چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات جاری کر دیں۔
فارن فنڈنگ کیس میں کوئی جان نہیں اور اپوزیشن کو اس سے کچھ نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے تازہ پیش رفت کے بعد حکمراں جماعت تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دبائو بڑھا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے اپوزیشن لیڈروں سے حالیہ ملاقات میں عندیہ دیا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گا۔
پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں سینیٹر اعظم سواتی سے جب چیف الیکشن کمشنر کی مدت مکمل ہونے سے متعلق سوال کیا گیا تو اعظم سواتی نے کہا کہ خدا کا شکر کرتا ہوں کہ سردار رضا سے ہماری جان چھوٹ جائے گی۔