• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ اسمارٹ رہنے کیلئے کیا کرتی ہیں؟

عالیہ بھٹ کااپنی  فٹنس سے متعلق وی لوگ


اپنی پہلی فلم ’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘ کے لیے 3 مہینوں میں 20 کلو وزن کم کرنے والی آلو کے نام سے مشہور عالیہ بھٹ کی اسمارٹنس سے ہر کوئی متاثر ہے اور جاننا چاہتا ہے کہ انہوں نے اتنا وزن کیسےکم کیا ؟


عالیہ بھٹ اپنے سوشل میڈیا پر ورزش کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جن سے ان کے فینز کو کافی فٹنس سے متعلق آگاہی ملتی ہے۔

View this post on Instagram

Yaaaaaas.. Monday motivation

A post shared by Alia ️ (@aliaabhatt) on


حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کیسے خود کو فٹ رکھتی ہیں اور ان کی فٹنس روٹین میں کونسی ورزشیں شامل ہیں۔


ویڈیو کے شروع میں عالیہ کا کہنا ہے کہ وہ پائلیٹس، اسکواٹس ، جمپنگ اور پلانک سمیت دیگر ورزشیں کرتی ہیں اورمتحرک اور فٹ رہتی ہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی ورزش بغیر انسٹرکٹر کے نہ کریں ورنہ کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین