• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال تالپور کیخلاف نیا ریفرنس سراسر بدنیتی :پیپلزپارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی کےعلاوہ محمد جاوید صدیقی، راؤ ساجد علی، ملک نسیم لابر، اے۔ڈی بلوچ، رئیس الدین قریشی، خواجہ عمران، حاجی امین ساجد، ملک عمران جاوید سمرااور ملک ندیم اختر نے ردعمل میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف نیا ضمنی ریفرنس سراسر بدنیتی پر مبّنی ہے۔ اگر ان کو کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری عمران احمد نیازی پر عائد ہوگی اور پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن سلیکٹڈ حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے جبکہ ملکی تاریخ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمیشہ د ہرا قانونی معیار اپنایا گیا اور سندھ و جنوبی پنجاب کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک روّا رکھا گیا ۔ نواز شریف کے باہر جانے کے بعد کٹھ پتلی عمران احمد نیازی اور اس کے حوّاریوں کی تمام تر بیان بازی صرف اور صرف خود تھپڑ مار کر اپنا منہ لال کرنے کے مترادف ہے۔پیپلز پارٹی عہدیداروں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبّی رپوٹس ان کی فیملی سے شیئر نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہے۔
تازہ ترین