سرگودھا،ساہی وال (نامہ نگاران)کمشنر ندیم محبوب نے کی زیرصدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہواجس میں دو ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی ۔ اجلاس میں ماڈل قبرستان چک 70شمالی کی تعمیر کی منظوری دی گئی جس پر اخراجات کا اندازہ 9 کروڑ 84لاکھ روپے لگایاگیاہے جبکہ سپورٹس سٹیڈیم میں ہاکی گرائونڈکی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی جس پر 24لاکھ پچاس ہزار روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیاہے ۔ کمشنرنے ساہی وال کادورہ کرکے تحصیل ہسپتال کے مختلف شعبوں کے علاوہ ٹراما سنٹر کا معائنہ کیا۔ کمشنر نے سپورٹس سٹیڈیم ‘ شہر کی زیرتعمیر سڑکوں او رلنگر والا پل کا بھی معائنہ کیا او رمتعلقہ حکام کو ہدایت کی زیرتعمیرترقیاتی کام جلدازجلدمکمل کئے جائیں۔