نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں ہاکی اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔ کھلاڑیوں ہاکی اسٹکس سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے۔ گذشتہ روز نہرو کپ فائنل میں پنجاب پولیس اور پنجاب نیشنل بینک کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، میچ کے دوران کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی جو فری اسٹائل ریسلنگ میں تبدیل ہوگئی۔ لڑائی کچھ دیر چلی لیکن کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا۔ بعد میں دونوں ٹیموں نے آٹھ ، آٹھ کھلاڑیوں سے میچ مکمل کیا۔