• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اور فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبرتک توسیع

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنسز میں آصف علی زرداری اور فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبرتک توسیع کردی، آصف علی زرداری کو بیماری کے باعث پیش نہیں کیا جاسکا۔منگل کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنسز کی سماعت کی۔ وفاقی دارالحکومت کے پمز اسپتال میں زیرعلاج سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا جبکہ سابق صدر کی بہن فریال تالپور کو اڈیالہ جیل سے لایا گیا۔ دوران سماعت آصف علی زرداری کے پیش نہ ہونے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جبکہ فریال تالپورسمیت دیگر ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ نیب پراسکیوٹرنے دلائل دیئے کہ ضمنی ریفرنس دائرکردیا ہے، 65 والیم پر مشتمل ریفرنس اسکروٹنی کے مرحلے میں ہے ، ملزمان کی تعداد وہی ہے،مزید شواہد شامل کیے گئے، عدالت کا ملزمان کو آئندہ سماعت سے قبل ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے نیب کی جانب سے مخالفت نہ کرنے پرفریال تالپورکی آصف علی زرداری سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی۔ سماعت 17؍دسمبرتک ملتوی کر دیا ۔
تازہ ترین