• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری مرد آہن، نواز پہلے بھی بھاگے، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری مرد آہن ہیں جبکہ نواز شریف 2000 میں بھی بھاگ گئے تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت نواز شریف سے زیادہ ناساز ہے تاہم آصف زرداری مستحکم مزاج کے حامل ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے سال 2000 میں سعودی عرب اور برطانیہ کو شامل کرکے مذاکرات کیے تھے۔

انہوںنے مزید کہا کہ آصف زرداری مرد آہن ہیں، ان سے ہم نے درخواست ضمانت کا متعدد بار پوچھا تاہم انہوں نے منع کر دیا ہے۔

آصف زرداری کے صرف دو مطالبات ہیں، ایک ذاتی معالج سے معائنہ اور دوسرا مقدمہ کراچی میں سنا جائے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ زرداری صاحب کا مقدمہ کراچی میں منتقل ہونا چاہیے، اس سے بہت بدگمانی پھیل رہی ہے۔

تازہ ترین