• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامی اجلاس: آرمی چیف، وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

ہنگامی اجلاس: آرمی چیف، وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت  میں توسیع کے معاملے پر آج کی سماعت پر مشاورت کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین اور لیگل ٹیم کو طلب کیا تھا، آرمی چیف اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر وزیراعظم ہاؤس پہنچے ہیں۔

اجلاس میں آرمی چیف کے وکیل اور سابق وزیرقانون فروغ نسیم، اٹارنی جنرل انور منصورخان اور سیکریٹری قانون کو بھی بلایا گیا جبکہ بابر اعوان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں آج ہونے والی کارروائی کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

تازہ ترین