• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے، حسین نواز

والد کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے، حسین نواز


سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، میری خواہش ہے کہ والد کا علاج ایک ہی چھت تلے ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز بھی کئی بار اسپتال جانا پڑے گا، بون میرو کی تشخیص کا معاملہ حساس ہے، والد کو متعدد بار مشورہ دیا کہ امریکا میں علاج کروائیں۔

نوازشریف کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کے آج گھر پر ہی دو تھراپی سیشن ہوں گے، انہیں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی دی جارہی ہیں۔

تازہ ترین