• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا وزیراعظم کسی ریٹائرڈ جنرل کو گھر سے بلا کر آرمی چیف بنا سکتا ہے، جسٹس منصور شاہ، قانون میں ممانعت نہیں، اٹارنی جنرل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جسٹس منصور علی شاہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ مدت ختم ہونے پر آرمی چیف ریٹائر ہوجاتا ہے،

کیا وزیراعظم کسی ریٹائرڈ جنرل کو گھر سے بلا کر آرمی چیف بناسکتا ہے؟

اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ جنرل ریٹائر نہیں ہوتا، آئین میں جنرل کی ریٹائرمنٹ کی مدت نہیں۔

اٹارنی جنرل کے جواب پر جسٹس منصور نے ریمارکس دیے کہ آپ کے کہنے کا مطلب ہے 10 سال پہلے کے کسی جنرل کو بھی بلا کر آرمی چیف لگا سکتے ہیں،کیونکہ جنرل تو ریٹائر ہی نہیں ہوتا۔

تازہ ترین