کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئروکیل و سابق وکلا رہنما بیرسٹرچوہدری اعزاز احسن نے کہاہےکہ چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کوحاصل ہےاور چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی ڈیل کرکے گئے اور پھر چلے گئے نواز شریف اور زرداری میں بہت فرق ہے کیونکہ آصف زرداری نے ضمانت لینے سے منع کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے آرمی چیف کی تقرری میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی اگر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر نے آرمی چیف کو توسیع دی ہے تو کوئی قانونی قباحت نہیں۔ اس معاملے میں عدالت کو مداخلت کا کوئی اختیار نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کابینہ کے کتنے ارکان نے حمایت کی یا نہیں یہ بات بھی اہم نہیں ہے۔