• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کا 116 دن، کشمیری تاجر کی جائیداد ہتھیا لی گئی

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن 116ویں روز میں داخل


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن آج 116ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، بھارت کے تحقیقاتی ادارے نے معروف کشمیری مسلمان تاجر کی جائیداد جھوٹے مقدمے کے ذریعے ہتھیا لی۔

مقبوضہ وادی میں دفعہ 144 نافذ ہے، جبکہ انٹر نیٹ اور دیگر پابندیاں بھی برقرار ہیں، سرد موسم کے باعث کشمیریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول اور غیر یقینی صورتِ حال برقرار ہے اور وہاں دفعہ 144 کے مسلسل نفاذ کے باعث معمولاتِ زندگی مسلسل مفلوج ہیں۔

مقبوضہ وادی میں دکانیں، تجارتی مراکز، اسکول اور دفاتر بند ہیں، انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بھی بدستور معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر، دل ہلا دینے والی امریکی جریدے کی رپورٹ

دوسری جانب بھارتی تحقیقاتی ادارے ’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ نے معروف کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی کی 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیدار ایک جھوٹے مقدمے میں قبضے میں لے لی ہے۔

ظہور احمد وٹالی بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین