• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلواما میں 3 کشمیری شہید، خواتین پر تشدد پر رپورٹ جاری

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 114 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

قابض بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی اور فائرنگ کر کے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق 1989ء سے اب تک ریاستی دہشت گردی میں 2 ہزار 377 خواتین کو شہید کیا گیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں بھارتی قابض افواج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اور محاصرہ کر کے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی۔

بھارتی فوج نے پلواما میں گزشتہ روز سے محاصرہ کر رکھا ہے، گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، بھارتی فوج اب بھی علاقے میں موجود ہے۔

بھارتی فوج کے تازہ مظالم کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

بھارتی فورسز نے سوپور میں گھر گھر تلاشی کے دوران 5 نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب سری نگر کے علاقے صورہ میں کریک ڈاؤن آپریشنز کے دوران بھارتی فورسز ڈرونز اور موٹر بوٹس کا استعمال کر رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھئے: مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی گھر گھر تلاشی، فائرنگ سے دو نوجوان شہید


بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے، سری نگر اور اس کے نواحی علاقوں میں سول نافرمانی کی ہدایت والے پوسٹرز لگا دیئے گئے ہیں۔

کشمیریوں سے پوسٹرز کے ذریعے بھارت مخالف مظاہرے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے غیر قانونی بھارتی اقدامات کے خلاف سول نافرمانی کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

ادھر کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 1989ء سے اب تک ریاستی دہشت گردی میں 2 ہزار 377 خواتین کو شہید کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازع کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں، قابض بھارتی فورسز کی جانب سے 30 سالوں میں 2 ہزار 377 خواتین شہید کی گئیں، 11 ہزار 175 خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ 22 ہزار 910 خواتین کو بیوہ کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی سمیت 6 کشمیری خواتین مسلسل بھارتی جیلوں میں نظر بند ہیں۔

تازہ ترین