• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں ایک چور سبزی کی دکان سے پچاس ہزار لاگت کی پیاز اور کچھ لہسن، ادرک چرا کر بھاگ گیا تاہم اس نے وہاں رکھے پیسوں کے باکس کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دکان کے مالک اکشے داس کے مطابق منگل کی صبح جب وہ دکان پر پہنچا تو وہاں چیزوں کو چاروں طرف بکھرے دیکھا، وہ سمجھ گیا کہ رات میں دکان میں چوری ہوئی ہے۔

دکان کے مالک نےجب پیسوں کے باکس میں اپنے پیسے گنے تو وہ پورے تھے مگر پیاز کی کئی بوریوں سمیت کچھ لہسن اور ادرک بھی دکان سے غائب تھے۔

واضح رہے کہ کلکتہ میں اس وقت پیاز 100 روپے کلو بک رہی ہے جو کہ مہنگی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں کے چور بھی پیسے سے زیادہ پیاز کو قیمتی سمجھنے لگےہیں۔

تازہ ترین