• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اورحکومت گلگت بلتستان کے مابین1.06 بلین روپے کے معاہدے

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اورحکومت گلگت بلتستان کے مابین1.06 بلین مالیت کے گرانٹ امپلیمنٹیشن معا ہدوں پر گزشتہ روز دستخط کئے گئے جس کے تحت این ڈی آر ایم ایف کی طرف سے حکومت گلگت بلتستان کو ریسکیو سروسزاور سیلاب سے بچائو کیلئے یہ رقم دی جائیگی۔پہلا منصوبہ 12جبکہ دوسرا 18 مہینوں میں مکمل کیا جائیگا۔ یہ منصوبے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں قدرتی آفات سے بچائو کیلئے بروئے کار لائے جائیں گے۔
تازہ ترین