• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل سلطان اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مینگورہ تعینات

پشاور(نامہ نگار) خیبر پختونخوا اپوئنٹمنٹ آف لاء آفیسرز ایکٹ 2014 کے تحت، حکومت خیبر پختونخوا نے سہیل سلطان کی تقرری بحیثیت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل، مینگورہ بنچ/ دارالقضاء سوات میں فوری طور پر کنٹریکٹ بنیادوں پر کی ہے۔ انہیں پرائیویٹ پریکٹس یا کسی قسم کی لیگل ایڈوائزر شپ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ انہیں محکمہ قانون کی جانب سے وقتاً فوقتاً تفویض کردہ صوبائی حکومت کے کسی کام یا رائے کیلئے کسی فیس کی ادئیگی بھی نہیں کی جائیگی۔ ان کی تقرری کسی بھی وقت بغیر کسی نوٹس کے ختم کی جا سکتی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ قانون ، پارلیمانی اُمور اور انسانی حقوق حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
تازہ ترین