اسلام آباد(ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے آئین و قانون کو کیا دیکھا ہمارے خلاف پراپیگنڈہ شروع ہوگیا،
ہمیں سی آئی اے اور بھارت کا ایجنٹ بنادیا گیا، آئینی اداروں کے بارے میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، کہہ دیا گیا کہ یہ تینوں جج سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں، الزام لگایا گیا کہ ہم بھارت کی ایما پر کام کررہے ہیں،
کہا گیا کہ یہ ففتھ جنریشن وار ہے، ہمیں پوچھنا پڑا کہ یہ ففتھ جنریشن وار ہوتی کیا ہے، کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو بھارتی چینلز پر چلایا جارہا ہے۔