اسلام آباد(ایجنسیاں)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ بھارت اور دیگر ممالک میں آرمی چیف کی تعیناتی اورمدت واضح ہے۔ جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران بھارت اور دیگرممالک میں آرمی چیف کی تعیناتی اورمدت واضح ہے‘اب عدالت میں معاملہ پہلی بار آگیا ہے تو واضح ہونا چاہیے۔