• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے تیاری کی ہوتی تو آرمی چیف کے معاملے پر سبکی نہ ہوتی، حمزہ شہباز

لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ حکومت نے تیاری کی ہوتی تو آرمی چیف کے معاملے پر سبکی نہ ہوتی،گزشتہ 13 سے 14 ماہ میں ماحول بہت تلخ ہو گیا ہے، مریم نواز کو تیمارداری کیلئے والد کے پاس جانا چاہیے،سیاست میں تلخی اس حد تک بڑھا دی گئی ہے کہ بیماری ثابت کرنے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران حمزہ شہباز نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع پر تفصیلی فیصلہ آئے گا تو اس پررد عمل دیا جائے گا۔ نواز شریف نے عمران خان کی تیمارداری کی اور 2 دن کے لئے انتخابی مہم تک معطل کی، بڑا ظرف کسی کسی کو ہی ملتا ہے، نواز شریف کے گردے، دل اور دیگر مسائل ہیں، دوران قید ان کی اہلیہ فوت ہو گئیں۔
تازہ ترین