• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور سے لاپتہ ہوا 10 سالہ بچہ بازیاب


پنجاب کے ضلع قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور اور پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا گیا۔

10 سالہ محمد احسن کی گمشدگی کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کو دی گئی تھی جس پر بیورو کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو ڈھونڈھ لیا۔

گمشدہ بچے محمد احسن کو قصور میں واقع اینٹوں کے بھٹے سے بازیاب کرا کے اس کے والدین کے حوالے کیا گیا ہے۔

بچے کو بازیاب کرانے پر اس کے والدین نے پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق بچوں کے تحفظ اور والدین میں آگہی پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تازہ ترین