• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: تیرہ سالہ عماد علی نے تاریخ رقم کر دی

انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان نے 6میں سے 5 ٹائٹل اپنے نام کیے۔لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان نے بڑا کارنامہ انجام دیااور تیرہ سالہ عماد علی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کم عمر ترین اسکریبل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے دو سابق اور دو ٹاپ رینک کھلاڑیوں کو مات دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے تینوں روز پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

انہوں نے 35 میں سے 21 گیمز جیت کر سب کو حیران کردیا تھا لیکن بدقسمتی سے کواٹر فائنل میں ان کا مقابلہ تجربہ کار دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈز سے ہوا۔عماد نے پہلی گیم جیت کر سب کو حیران کردیا، لیکن بیسٹ آف تھری پر مشتمل گیمز میں باقی دو گیم کیوی کھلاڑی کے نام رہیں، عماد علی عالمی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں تو نہ پہنچ سکے، لیکن عالمی مقابلوں کے مین ایونٹ کے کواٹر فائنل تک پہنچ کر سب سے کم عمر اور پہلے پاکستانی کھلاڑی کا عزاز حاصل کیا۔عماد علی تین روز قبل ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ دفاعی چیمپئن 45 سالہ نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈز عماد علی سے عمر میں 32 سال بڑے ہیں۔

جونیئر اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹا ئٹل جیتنے والے سید عماد علی نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں اللہ پاک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے مجھے اتنی عزت دی کہ میں نے یہ اسکریبل چیمپئن شپ جیتا، اس کے بعد اپنے والدین کا شکریہ ادا کروں گا، جنھوں نے مجھے اتنا سپورٹ کیا۔جو ٹور نمنٹ ہوا ہے وہ بہت اچھا رہا ، میرے لئے یہ قابل فٖخر بات ہے کہ میں نے اس میں اپنے آپ کو منوایا کیونکہ اس ٹائٹل کے لیے میں نے بہت محنت کی تھی۔

تازہ ترین