• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد آرٹ فیسٹیول، سائرہ پیٹر کی عمدہ پرفارمنس

اسلام آباد میں جاری آرٹ فیسٹیول کے میگا میوزک نائٹ میں سائرہ پیٹر کی عمدہ پرفارمنس نے میلے میں رنگ جما دیا۔

اسلام آباد  میں جاری آرٹ فیسٹیول میں سائرہ پیٹر فارمنس دیتے ہوئے 


اسلام آباد آرٹ فیسٹیول کے گیارہویں روز بھی رنگ، رقص اور موسیقی کا راج رہا، انٹرنیشل فنکاروں کی دل چھولینے والی پرفارمنس نے دل جیت لیے۔

برطانیہ سے آئی ہوئی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ سائرہ پیٹر نے عمدہ گائیکی سے اسلام آباد آرٹ میلے میں رنگ جما دیا جبکہ چائنا، امریکا، ترکی اور پاکستان کے مقبولِ فنکاروں نے دل چھولینے والی پرفارمنس سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا ۔

اس موقع پر فیسٹیول کے صدر جمال شاہ نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے فنکاروں نے میرا دل جیت لیا ہے 230 غیر ملکی اور 300 ملکی فنکاروں نے اسلام آباد کی روشنی اور رونقیں بڑھا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اسلام آباد میں رنگ اور خوشبو  کی باتیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین