• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی قیمت بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے


پنجاب میں ٹماٹر ،پیاز اور آلو کے بعد چینی کی قیمت بڑھنے کے خدشات بھی پیدا ہوگئے ہیں۔

پنجاب کے وزیر صنعت و اطلاعات میاں اسلم اقبال اورصوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال اور وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

وزراء نے اعلان کیا کہ گندم کی قیمت 1300 روپے سے 1365 روپے فی من اور گنے کی 180 سے 190 روپے من کی جارہی ہے ،ان اقدامات سے کسانوں کو 40 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

میاں اسلم اقبال نے کہاکہ سندھ سے ٹماٹر کی فصل آنا شروع ہوگئی ہے جلد ہی اس کی قیمت پر قابو پالیا جائے گا ۔

صوبائی وزیر نے میڈیا ٹاک کے دوران اعتراف کیا کہ گنے کی قیمت بڑھانے سے چینی کی قیمت بھی بڑھ سکتی ہے۔

وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کاکہناتھاکہ شوگر مل مالکان سے4 اعشاریہ 137 ارب روپے کسانوں کو دلوادیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسانوں کو ادائیگیاں نہ کرنے والی ملیں بند کردی گئیں،گندم اور گنے کی قیمت میں حالیہ اضافہ حالات کے مطابق کیا ہے ۔

تازہ ترین