• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ریلوے کی ریگولائز پالیسی پر عمل اور بند دکانوں کو کھولا جائے، شوکت علی

پشاور (لیڈی رپورٹر)انجمن اتحاد دکانداران ہشتنگری پھاٹک کے عہدیدران نے وزیر اعظم عمران خان اور ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے ریگولائز کرنے کی اپرول پر عمل درامد کیا جائے اور پھاٹک میں بند دکانوں کے کھولنے کے احکامات جاری کیے جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائینگے۔ پشاور پریس کلب میں انجمن اتحاد کے مرکزی صدر شوکت علی دورانی، سنیئر نائب صدر ظفراللہ اور صدر فضل واحد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہشتنگری پھاٹک دلہ زاک روڈ کی پر موجود548 دکا نوں کی لیز ریلوے حکام سے 1973سے 2015تک تھی اور ریلوے حکام کو باقاعدگی سے کریہ ادا کرتے تھے جبکہ 2015کے بعد ریلوے نے کرایہ لینا بند کیا جس پر عدالتوں سے رجوع کیا اور کر ایہ عدالت کے ذریعے جمع کراتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے دکانوں کو سیل کیا ہوا ہے اور دکانداروں کو اپنے سامان تک بھی رسائی نہیں دیتے جسکی وجہ سے دکانداروں کا لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کی کوششوں سے ریلوے حکام لاہور نے دکانوں کے لیز دینے کا آرڈر جاری کیا مگر بعد میں لاہور ہیڈکوارٹر کے آرڈر پر عمل درآمد کی بجائے اسے ریلوے منسٹری ریفر کیا گیا جو دکانداروں کیساتھ ناانصافی ہے۔
تازہ ترین