• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا چلنا ممکن نہیں، اپٹما

موجودہ حالات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا چلنا ممکن نہیں، اپٹما


آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا چلنا ممکن نہیں رہا، وزیرِ اعظم عمران خان صورتِ حال کا نوٹس لیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپٹما رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے آتے ہی گیس اور بجلی ٹیرف کم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ گیس اور بجلی ٹیرف کم ہونے کی امید پر نئی سرمایہ کاری ہوئی تھی، لیکن حکومت وعدہ پورا نہیں کر رہی، اب جولائی سے بلوں میں بقایا جات بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔

سربراہ اپٹما گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ برآمدات بڑھائے بغیر معاشی استحکام کا تصور نہیں کیا جا سکتا، پنجاب کی صنعت کو گیس اور بجلی کے متوازن ریٹ دیئے جائیں، اس ضمن میں پیر کو وزارتِ توانائی کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: اپٹما کی بھارت سے درآمد کاٹن ریلیز کرنے کی سفارش

اپٹما رہنماؤں نے واضح کیا کہ بند انڈسٹری کو چلانا چاہتے تھے لیکن سستی توانائی کے بغیر ایسا ممکن نہیں ہے، حکومت اپنے منشور کے برعکس فیصلے نہ کرے ورنہ بے روزگاری اور مہنگائی مزید بڑھے گی۔

تازہ ترین