• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھپت کی بنیاد پر ٹیکس ری فنڈ پالیسی قبول نہیں، اپٹما

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اپٹما نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اسے کھپت کی بنیاد پر ری فنڈ پالیسی قبول نہیں ہے، ٹیکسٹائل صنعت نے اس حوالے سے نئی مجوزہ پالیسی کو سرخ جھنڈی دکھا دی ہے اور اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ 

اس طرح300 ارب روپے کی لیکویڈٹی کا خاتمہ ہو جائے گا اور رقم ہمیشہ کے لئے حکومت کے مصرف میں ہی رہے گی۔ 

نئے نظام میں لیکویڈٹی کی عدم دستیابی سے یہ صنعت تباہ ہو جائے گی۔ 

ایپٹما نے اپنی اس تشویش کا اظہار وزیراعظم کے مشیر تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود کے نام ایک خط میں کیا جس میں ان سے نئی پالیسی کو روکنے کے لئے مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔ 

ایپٹما کے مشیر شاہد ستار کے مطابق نئے سسٹم کے تحت ری فنڈ کے دعوے اسی وقت کئے جا سکیں گے۔

تازہ ترین