• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپٹما کا مہنگی بجلی ،نئی ٹیکسٹائل پالیسی کیخلاف احتجاج کا اعلان

Aptma Announces Protest Against New Textile Policy And Costly Electricity
اپٹما کےزیر اہتمام مہنگی بجلی اورنئی ٹیکسٹائل پالیسی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپٹما پنجاب کے ہنگامی اجلاس میں مل مالکان نے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا،اپٹما رہنما کا کہنا ہے کہ بڑھتی پیداواری لاگت کی وجہ سے اب تک 70 ملیں بند ہو چکی ہیں،گزشتہ تین برسوں میں ٹیکسٹائل برآمدات میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی۔

اپٹما رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت بھارت کو دھاگے، کپڑے کی ڈمپنگ کی اجازت دے کر صنعت تباہ کرا رہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں لاکھوں مزدور بے کار ہو چکے ہیں، ٹیکسٹائل صنعت بند ہوئی تو کپاس کا کاشتکار بھی متاثر ہوگا۔
تازہ ترین