• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپٹما کی بھارت سے درآمد کاٹن ریلیز کرنے کی سفارش

Aptma Cotton Import From India Recommended Release
اپٹما نے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ سے بھارت سے درآمد کی گئی کاٹن ریلیز کرنے کی سفارش کردی، پابندی سے بڑے پیمانے پر صنعتیں بند ہونگی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین زاہد مظہر کے کپاس کی فصل خراب ہونے کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے چالیس لاکھ گانٹھیں درآمد کرنا پڑرہی ہیں، لیکن اس سال پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ درآمد کی گئی بھارتی کاٹن کو کلیئر نہیں کررہاہے۔ حالانکہ جراثم کش ادویات کا اسپرے کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت پہلے ہی پیداواری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی داد رسی کرنے کے بجائے انکے لئے مشکلات بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ پورٹ پر پہنچی بھارتی کپاس کو جلد از جلد ریلیز کیا جائے۔
تازہ ترین