• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بیٹسمین کی جانب سے 73 سال قبل قائم کیا گیا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر لیا۔

اسمتھ نے 73 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا


اسٹیون اسمتھ نے ٹیسٹ کیرئیر میں تیز ترین 7 ہزار رنز اسکور کرکے 1946ء میں قائم کیا گیا انگلش بلے بازولی ہیمنڈ کا ریکارڈ توڑا ہے جو انہوں نے 131 اننگز میں بنایا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسمتھ نے یہ سنگ میل اپنے کیرئیر کی 126 ویں ٹیسٹ اننگ میں محمد موسیٰ کی گیند پر سنگل رن بنا کر عبور کیا ہے ۔

اسٹیون اسمتھ نے اپنے ہم وطن لیجنڈری بیٹسمین ڈونلڈ بریڈمین کے 6 ہزار 996 رنز کا ریکارڈ بھی عبور کیا ہے اور اس طرح وہ آسٹریلیا کے 11ویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اسٹیون اسمتھ نے 36 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے ہیں ۔

تازہ ترین