• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کا آئندہ کسی بھی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا اعلان

سراج الحق کا آئندہ کسی بھی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا اعلان


امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔

نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ حکمران کارکردگی کے سوال پر بدزبانی پر اتر آتے ہیں، وزراء عوام کی غربت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 15 ماہ میں 115 یوٹرن لیے، قرضوں کا ریکارڈ قائم کرلیا، حکومت فوج اور اداروں کو بے تو قیر کرنا چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ انہیں شہادت کا رتبہ ملے اور حکومت شہید ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ لوگ یہی سمجھتے ہیں کے سارا بحران حکومت نے دانستہ طور پر شروع کیا ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے ذمہ دار ی پارلیمنٹ پر ڈال دی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے حکومت ابھی تک کوئی تجویز سامنے نہیں لائی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا کوئی موڈ نہیں کہ وہ افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل نکلے اس کے چہرے سے سرخی پاؤڈر اتر رہا ہے۔

تازہ ترین