• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ مہوش حیات کی عمرہ کی ادائیگی

اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے عمرہ ادا کرلیا۔ گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خانہ کعبہ کے سامنے بھائی دانش حیات اور والدہ رخسار حیات کے ساتھ کھڑی تھیں۔سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر اپنے بھائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ آپ میرے سچے ہیروز میں سے ایک ہیں،ساری زندگی کے اتار چڑھاؤ کے دوران میرے لئے موجود ہونے کا شکریہ۔ میں آپ کے بغیر کامیابیحاصل نہیں کرسکتی تھی اور ہر کام میں آپ کی ہمیشہ حمایت حاصل رہی ہے۔ اللہ کے فضل سےاب مجھے یہ سعادت ملی ہے کہ میں عمرہ ادا کرسکوں۔

تازہ ترین