• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پر کمسن بچی کا قتل، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ضلع دادو کے علاقے واہی پاندہی میں 9 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پتھر مارکر قتل کرنے کے معاملے پر مجسٹریٹ نےگرفتار تین ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالےکردیا۔

غیرت کے نام پر کمسن بچی کا قتل، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان میں لڑکی کے والد اور نمازہ جنازہ پڑھانے والا مولوی بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈسٹرکٹ و سیشن جج کو لڑکی کی قبر کشائی کے لئے درخواست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غیرت کے نام پر 9 سالہ بچی کا پتھر مار کر قتل

پولیس ترجمان کے مطابق  9 سالہ لڑکی گل سماع کے قتل کے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔  لڑکی کے قتل کے الزام میں 5 افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  نامزد 5 ملزمان میں سے 3 گرفتار ہیں ، جبکہ 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ یہ لوگ خانہ بدوش ہیں، سندھ اور بلوچستان میں تجارت کیلئے نقل مکانی کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین