نوابشاہ (بیورو رپورٹ/ محمد انور شیخ) نوابشاہ میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کے الزام پر جسقم کے 46؍ کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہر بھر سے لوگ ریلیوں کی شکل میں پریس کلب آرہے تھے کہ جئے سندہ قومی محاذ کے 46؍ کارکنان نے پاکستان مخالف نعرے لگائے جبکہ کچھ کارکنان نے جئے سندہ قومی محاذ کا جھنڈا لگا دیا۔ اے سیکشن تھانے میں پولیس کی مدیت میں جسقم کے ضلعی صدر سرفراز میمن ،علی رضا خاصخیلی سمیت 46 کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ کے خلاف مقدمے میں تیس سے زائد افراد نامعلوم ہیں جبکہ پولیس کے مطابق جسقم کارکنان نے پولیس اور رینجرز کیخلاف نعرے بازی بھی لگائے ، پولیس جسقم کے روپوش کارکنان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔