اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ابتدائی سماعت پرہی خارج کردی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ وزیر داخلہ کی ہدایات پر سنگین غداری کیس کے ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تاہم انہوں نے اپنے بیان میں پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی تمام تر ذمہ داری سپریم کورٹ پر ڈال دی اور کہا کہ پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔