پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت مخالف احتجاج کے پلان سی کے تحت ایک مرتبہ پھر پشاورمیں میدان سجانے کا اعلان کرتے ہوئے8دسمبر کو احتجاجی جلسہ کا فیصلہ کیا ہے جس سے مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ، انصار الاسلام کے رضاکار جلسہ کی سیکورٹی سنبھالیں گے جبکہ احتجاجی جلسہ کی تیاریوں کیلئے مختلف کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔