• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

منی گیمز کا آغاز، سندھ کر کٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب

جنگ نیوز
عمر ایسوی ایٹس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سندھ کر کٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی انعامات تقسیم کرتے ہوئے، اس موقع پر ندیم عمر بھی نمایاں ہیں

ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے بلدیاتی تاریخ کے پہلے منی اولمپیکس کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، اولمپئن افتخار سید و دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ مشعل روشن کی اور گیمز کا افتتاح کیا ، تقریب میں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو، رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری،رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی،رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین، ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم (پاکستان) نسرین جلیل، اراکین رابطہ کمیٹی خالد سلطان بھائی، ارشاد احمد، سی اوسی کے انچارچ فرقان بھائی،سابق ایم این اے شیخ صلاح الدین،سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان معین خان، معروف شخصیت ڈاکٹر جنید علی شاہ و دیگر اہم سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ 

جنگ نیوز
مہمان خصوصی خورشید احمد شاہ ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی چوتھی انٹر ڈسٹرکٹ بوائز ٹگ آف وار کی فاتح ٹرافی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کپتان کو دے رہے ہیں اس موقع پر آفتاب قائمخانی ، گل فراز خان، محسن علی خان، جمیل احمد، ندیم خان ، جاوید اقبال و دیگر بھی موجود ہیں

وسیم اختر نے کہا کہ چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انورنے پہلے منی اولمپکس کا انعقاد کر کے بازی حاصل کرلی ہے، تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف اسپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ اور شازیہ نے انجام دئیے،سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان اورجوشیلااسپورٹس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے جس کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنے والی پاکستانی سافٹ بال ٹیم کی کٹس اور ٹریک سوٹس کو فراہم کرے گا اس کے علاوہ انٹرنیشنل ٹریننگ اینڈ کوچنگ کورسز، امپائرنگ اور ٹیکنیکل آفیشلز کے سیمینارز و ورکشاپس میں شرکت کرنے والے پاکستانی آفیشلز کو بھی کٹس دے گا ، مفاہمتی یاداشت پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف اور سمیع الرسول نے دستخط کئے اس موقع پر فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم اور محمد سعد سمیع بھی موجود تھے۔قو می تھرو بال ٹیم سائوتھ ایشین تھروبال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چمپئن شپ آئندہ سال 20 سے 24 مارچ تک نیپال میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی مرد اور خواتین ٹیموں کے 20، 20 کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل گیمز کے دوران کیا گیا ، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ فروری میں کراچی میں لگے گا۔ 

جنگ نیوز
میئر کراچی وسیم اختر مشعل روشن کر کے بلدیہ شرقی منی اولمپکس گیمز کا افتتاح کرتے ہوئے

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام اوربلک اسکول راشد آباد میں 3 سے 5 جنوری تک شہید ذوالفقار علی بھٹو باسکٹ بال سیریز منعقد ہوگی یہ اعلان پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان نے راشد آباد میں 4انڈر 18ٹیموں کے مابین کھیلے گئے باسکٹ بال سیریز کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سریز کراچی انڈر 18نے جیتی ،سریز کا افتتاح ڈائریکٹر اسپورٹس بلک اسکول دیدار حسین کھوسو نے کیا، کراچی انڈر 18ٹیم کے حمزہ خواجہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔کراچی کو کرکٹ سٹی ہے جو سری لنکا سیریز اور پی ایس ایل فائیو کے میچز کی میزبانی لئے تیار ہیں، تقریب کے میزبان ندیم عمر نے کہا کہ انڈر 19ٹیم کو کامیابی بھر پور محنت کی بدولت ملی ہے کراچی کے کھلاڑیوں نے ملکی سطح کے علاوہ بین الاقومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنے شاندار کھیل کی بدولت دنیائے کرکٹ میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے میری کوشش ہے کہ میں اپنے شہر کے کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کے لئے بہترین سہولتیں مہیا کروں، اس موقع پر انھوںنے جونیئر ٹیم کو شاندار کامیابی پر دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے تقریب سے عارف حبیب،فواد اعجاز خان،شارق حسیب ،تابش جاوید اور محمد مسرور نے بھی خطاب کیااس موقع پر سابق کپتان سرفرا ز احمد ،معین خان ٹیسٹ کرکٹرز احمد شہزاد،جلال الدین ،میر حمزہ اور دیگر مہمان بھی موجود تھے آخر میں کھلاڑیوں کو انعامات اورمیڈلز دیئے گئے۔

کراچی پریس کلب کے اشتراک سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) نے سالانہ دعوت حلیم و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممبران کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔دعوت حلیم میں صوبائی وزیر ویمن ڈیولپمنٹ سیدہ شہلا رضا،سابق صوبائی وزیر و سجاس کے پیٹرنز ڈاکٹر سید جنید علی شاہ،رروٹری کلب 2020 کے ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ڈاکٹر فرحان عیسی، چیئر مین بلدیہ شرقی معید انور، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر، پروفیسر اعجاز فاروقی، اصلاح الدین،افتخار سید، ابن حسن، محفوظ الحق ، سیکریٹری احمد علی راجپوت، آصف عظیم، ایاز منشی، محمد نسیم، خورشید احمد شاہ، جمیل احمد، ندیم خان، عابد نعیم، شارق صدیقی، اسرار الحسن، زاہد شہاب، گلفراز خان، حیدر حسین، ڈاکٹر ماجد خان، جاوید اقبال، عظمت پاشا، سیدخالد رحمانی، شفیق کاظمی، سجاس کے صدر طارق اسلم، سیکریٹری اصغرعظیم، سجاس کی مجلس عاملہ و ممبران سمیت سینئر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ٹیبل ٹینس کی جونیئر قومی خاتون کھلاڑی مہک انور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی، انہیں ملیر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، مرحومہ 17برس کی تھیں اور طویل عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھیں، ان کے علاج کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان اور سندھ حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلانات پر عمل درآمد کا نہ ہونا افسوس ناک ہے، ان کیفیملی لاکھوں روپے کی مقروض ہوگئی، مرحومہ نے قومی سطح پر سندھ کی نمائندگی کی اور انڈر15میں گولڈ میڈل بھی جیتا، ان کی بہن حریم انور بھی ٹیبل ٹینس کی قومی کھلاڑی ہیں،ان کے انتقال پر ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، ٹیبل ٹینس کھلاڑی فرخ کمال، پی ٹی ٹی ایف کے صدر ایس ایم سبطین اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

ینگ سوسائٹی کرکٹ کلب زون ایک نے اسٹار اسپورٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر یکجہتی کشمیر ٹی ٹوئنٹی فیسٹیول کرکٹ میچ جیت لیا ۔ سید محمد وسیم علوی نے محمد شعیب کو مین آف دی میچ اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے چوتھی انٹر ڈسٹرکٹ بوائز ٹگ آف وار چیمپئن شپ جیت لی،ڈسٹرکٹ کورنگی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکی۔ویمنز میں ایسٹ نے میدان مار لیا،ڈائرکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے ایم سی خورشید احمد شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان، سندھ کے چیئر مین گلفراز احمد خان،ڈپٹی ڈائرکٹر جمیل احمد محمد ندیم خان،کراچی کے چیئر مین ریاض صدیقی،حمیرا صدیقی،ڈائرکٹر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس آفتاب قائمخانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین