آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل25؍جمادی الاوّل 1441ھ 21؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

موڈیز کی درجہ بندی حکومتی کامیابی کی تائید ہے، حفیظ شیخ

موڈیز کی درجہ بندی حکومتی کامیابی کی تائید ہے، حفیظ شیخ


وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے معاشی استحکام میں حکومت کی کامیابی کی تائید ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موڈیز نے پاکستان کو بی تھری ’منفی‘ سے  مستحکم میں شامل کردیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ درجہ بندی میں بہتری ملک کے معاشی استحکام میں حکومت کی کامیابی کی تائید ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موڈیز کے اقدام نے طویل مدتی ترقی کے لیے  مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کا آؤٹ لُک منفی سے بدل کر مستحکم کردیا۔

عالمی ادارے موڈیز کا کہنا ہےکہ ادائیگیوں کا توازن مزید بہتر ہونے کے پیش نظر آوٹ لُک بہتر کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید