• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہائوس میں کرسمس کی تیاریوں کا میلانیا نے جائزہ لیا

وائٹ ہائوس میں کرسمس کی تیاریوں کا میلانیا نے جائزہ لیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی تیاریوں کا آغاز  کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں کی گئی سجاوٹ کا افتتاح کر دیاہے۔

کرسمس ڈیکوریشن کی جاری کردہ ویڈیو میں وائٹ ہاؤس میں کی گئی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر فلمائے گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں میلانیا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسند کو مدنظر رکھا ہے۔

امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاؤس میں کرسمس ڈیکوریشن کے تمام معاملات بڑی ذمہ داری سے نبھائے اورسینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے اس سجاوٹ کو حتمی شکل دی۔

اس سال کرسمس کے جشن میں کی گئی سب سے اہم سجاوٹ میں جنجر بریڈ سے بنا وائٹ ہاؤس کا دلکش ماڈل،گولڈ اسٹار فیملی ٹری اور مصنوعی برفباری قابلِ ذکر ہیں۔

رواں برس اس سجاوٹ میں امریکا کی مختلف ریاستوں سے تقریباً 225 رضا کاروں نے حصہ لیا اور گھنٹوں کی محنت کے بعد یہ سجاوٹ کی گئی۔

کرسمس کے لیے وائٹ ہاؤس کو جِھل مِل کرتی روشنیوں اور کرسمس ٹریز کو چاروں طرف قمقموں اورسنہری ستاروں سے سجایا گیا ہے۔

تازہ ترین