• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امر یکی سپریم کورٹ میں گن کنٹرول کیس کی سماعت

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سپریم کورٹ میں گن گنٹرول کے سنگین ہوتے معاملے کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ عدالت عظمی میں گن کنٹرول پر کسی بھی قسم کی کارروائی دس سال کے بعد ہو رہی ہے۔ 2008 میں سپریم کورٹ نے ہر امریکی شہری کو یہ حق دیا تھا کہ وہ بندوق یا کوئی اور ایسا ہتھیار رکھ سکتا ہے۔ آج سے شروع ہونے والی عدالتی کارروائی میں امریکی دستور میں کی جانے والی دوسری ترمیم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یہ دوسری ترمیم ہر امریکی شہری کو آتشیں اسلحہ رکھنے کا حق فراہم کرتی ہے۔ سن 2010 کے بعد سے سپریم کورٹ گن کنٹرول کی اپیلوں کو سننے سے انکار کرتی رہی ہے۔ امریکا میں آتشین اسلحے کے غیر ضروری استعمال سے سالانہ بنیاد پر چالیس ہزار انسانی اموات ہوتی ہے۔
تازہ ترین