• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آرمی چیف کا دورہ مصحف ایئربیس، ایف16 میں بیٹھ کر جنگی مشق میں حصہ لیا

آرمی چیف کا دورہ مصحف ایئربیس، ایف16 میں بیٹھ کر جنگی مشق میں حصہ لیا 


  اسلام آبا د(نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصحف ائیر بیس سرگودھا کا دورہ کیا اور ایف 16 طیارے میں بیٹھ کر جنگی کارروائی کے فرضی مشن کی مشق میں حصہ لیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشنل کامیابیوں کیلئے فورسز کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصحف ائیر بیس سرگودھا کا دورہ کیا جہاں چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی جنگ کی تاریخ میں مصحف ائیر بیس اور اس کے اسکواڈرنز کے بہادر شاہینوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی مہارت، صلاحیت اور روایات قابل فخر ہیں۔

 مصحف ائیر بیس کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو ایک اسکواڈرن لے جایا گیا جہاں وہ لڑاکا طیارے ایف 16 میں بیٹھے جبکہ ائیر چیف مارشل خود جہاز اڑانے کے لیے دوسرے ایف 16 میں موجود تھے، پھر دونوں طیاروں نے فرضی جنگی کارروائی کے مشن میں حصہ لیا۔

تازہ ترین