سکھر(بیورو رپورٹ)مقامی کاشتکاروں نذیر اجن، جاوید اوڈھانو، ممتاز تبسم شر سمیت دیگر نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گندم کی فصل کی خریداری کے حوالے سے محکمہ خوراک کی عدم توجہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر اور خیرپور اضلاع میں گندم کی خریداری اور کسانوں کو باردانہ دینے کے لئے ایک بھی سینٹر قائم نہیں کیا گیا جس کے باعث کسان مشکلات سے دوچار ہیں، اور حکومت ، محکمہ خوراک کی عدم توجہی کے باعث کسانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔