اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ آج بروز منگل آشیانہ ہائوسنگ اسکیم اوررمضان شوگر مل کیس میں میاں شہبازشریف کی ضمانت کی منسوخی کے لیے نیب کی جانب سے دائر کی گئی اپیلوں اور زرداری کا مقدمہ سندھ منتقل کر نے کی درخواست کی سماعت کرے گی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔