• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیچلرز پروگرام ٹیسٹ کے نتائج،انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی معیار کی قلعی کھل گئی

کراچی(سید محمد عسکری /اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے تحت بیچلرز پروگرام میں ٹیسٹ کے نتائج نے ملک بالخصوص اندرون سندھ کے انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی معیار کی قلعی کھول دی ہے، ٹیسٹ نتائج میں سب سے بری صورتحال اندرون سندھ کے طلبہ کی ہے جس نے بورڈز پر سوالات اٹھا دیئے ہیں کہ اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈز کیا طلبہ کو ان کی اہلیت سے زیادہ نمبر دیکر پاس کررہے ہیں؟۔ جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت رواں سال19 شعبوں میں ہونے والے تحریری ٹیسٹ میں 10119 امیدواروں نے شرکت کی جس میں اندرون سندھ امیدواروں کی کامیابی کاتناسب17.33 فیصد رہا۔ کراچی کے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 49.04 فیصد رہا جبکہ پاکستان کے باقی صوبوں کی کامیابی کا تناسب 27.61 فیصد رہا۔ ٹیسٹ نتائج کے مطابق کراچی کے 7101 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جس میں سے 3482 امیداوار کامیاب اور 3619 ناکام ہوئے جبکہ کامیابی کاتناسب 49.04 فیصد رہا۔ اندرون سندھ کے2453 طلبہ نےٹیسٹ میں شرکت کی جس میں صرف425 امیدواروں نے کامیابی حاصل 2028 کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کاتناسب 17.33 فیصد رہا۔ پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت اور کشمیر 565 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جس میں 156 امیدوار کامیاب اور 409 ناکام ہوئے کامیابی کا تناسب 27.61 فیصد رہا۔ اندرون سندھ کے اے گریڈ کے حامل 815 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا581 ناکام اور 234 کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 28.31 فیصد تھا اسی طرح اے گریڈ کے حامل 896 امیدوروں میں سے 750 ناکام اور 146 کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 16.29 فیصد رہا۔ اے ون گریڈ کے حامل کراچی کے628 طلبہ میں سے صرف 32 ناکام اور 596کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب94.90 فیصد رہا۔ اے گریڈ کے حامل کراچی کے2627 طلبہ میں سے 1910 کامیاب اور 717ناکام ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 72.71 فیصد رہا۔ کل پاکستان کے اے گریڈ کے حامل 98امیدواروں نے ٹیسٹ دیا42 ناکام اور 56 کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 57.14 فیصد تھا اسی طرح اے گریڈ کے حامل 216امیدواروں میں سے 159 ناکام اور 57کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 26.39فیصد رہا۔ واضح رہے کہ تحریری ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 50 فیصد نمبر لانا ضروری تھا جس کے بعد اوپن میرٹ پر داخلہ ملتا ہے ٹیسٹ والے تمام داخلے کل پاکستان کی بنیاد پر ہوتے ہیں جس میں کراچی یا سندھ کا کوئی کوٹا نہیں ہوتا۔
تازہ ترین