• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری قانون کے مطابق ضمانت کی درخواست کا حق رکھتے ہیں، سعید غنی

اکراچی (ٹی وی مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ قانون حقوق کو کوئی شخص حاصل کرے اسے کوئی رعایت نہیں کہہ سکتا ضمانت کی درخواست دیدیتے ان کا حق ہے لیکن انہوں نے ضمانت کی درخواست نہیں دی۔ آصف زرداری کی صحت خرابی کا معاملہ ابھی سے نہیں ہے کافی وقت سے ہے جو کہ ساری چیزیں ریکارڈ پر موجود ہی۔ اگر ضمانت کی درخواست دیتے ہیں ان کے پاس وجوہات بھی ہیں اور قانون کے مطابق حق بھی رکھتے ہیں پہلے وہ ضمانت کی درخواست نہیں دے رہے تھے لیکن اب آصفہ بی بی کے اصرار پرکرلیا اگر ہم قانون حق لیں اور کوئی ایسا تاثر بنائے کہ حکومت ہم پر کوئی مہربانی کرنے جارہی ہے تو میں سمجھتا ہوں یہ زیادتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں میزبان منیب فارروق سے کیا پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر اور مسلم لیگ نون کی عظمیٰ بخاری بھی شامل گفتگو رہیں۔ ہمایوں اخترنے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ اور اس کے قوانین کو ریو کر لیا جائے تاکہ یہ ساری چیزیں ان کی نظر میں لیگالائز ہوجائیں یہ ایشو آرمی چیف اسپیفک نہیں ہے اور اس میں میرا نہیں خیال کسی بھی پارٹی کو اختلاف ہوگا۔ باقی ایشوز الیکشن کمیشن، کشمیر افغانستان کے مسائل پر اتفاق رائے اگر پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نون کرناچاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔ہم پوری پارٹی کو مافیا نہیں کہتے اور ان پر جتنے کیسز ہیں ہم نے نہیں بنائے۔
تازہ ترین