• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف صحافی ظفر اقبال مرزا انتقال کرگئے، ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج ہوگی

 لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی اور کالم نگار ظفر اقبال مرزا انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ان کی عمر 83برس تھی۔ زم کے نام سے مشہور ظفر اقبال مرزا پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں ہفتے کی رات ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت مختلف شعبے ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج منگل کے روز ان کے گھر کینال گارڈن، 17 بی، پر دن دو بجے سے لیکر تین بجے تک ہوگی۔ ظفر اقبال نے سوگواران میں اپنی اہلیہ اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے۔
تازہ ترین