اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)سابق چیئرمین سینٹ سینیٹرمیاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ تین سو طلباء کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ طلباء کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لیا جائے، سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی نے طلباء تنظیموں کی بحالی سے متعلق قرارداد متفقہ منظور کی تھی رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ طلباء’’ سٹوڈینٹس یونینز‘‘ پر سے پابندی اٹھانے کا بنیادی آئینی حق مانگ رہے تھے۔ حکومت کی دوہری پالیسی اس بات سے عیاں ہے کہ اس نے جنرل مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پراسیکیوشن ٹیم کا نوٹی فیکیشن واپس لیا پھر حکومت نے اسلام آ باد ہائی کورٹ سے رجوع کیا کہ خصوصی عدالت کو سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکا جائے ۔