کوئٹہ(آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ‘ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری ‘ عثمان کاکڑ ‘ نواب ایاز خان جوگیزئی ‘مولانا عبدالواسع سمیت اراکین اسمبلی قبائلی عمائدین سمیت دونوں پارٹیوں کے کارکنوں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔